Pages

Wednesday, May 20, 2015

Internet

انٹرنیٹ کی دنیا کچھ کار آمد ٹپس ''
آج انٹرنیٹ کی دنیا کے حوالے سے کچھ ایسی ٹپس لیکر آیا ہوں کہ اس رنگین و سنگین دنیا میں آپ اپنی زندگی کو پہلے سے کچھ بہتر اور زیادہ با اختیار محسوس کرینگے .
ٹپ نمبر ایک
اگر کسی تصویر پر آپ کو شک ہو کہ یہ اصلی نہیں ہے .یا پھر آپ کسی جگہ کے بارے میں سرچ کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس صرف تصویر ہے باقی معلومات نہیں ، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،
1. گوگل سرچ انجن مین پیج پر جائیے ،دائیں طرف اوپر جہاں جی میل وغیرہ لکھا ہوتا ہے وہاں امیج بھی لکھا ہوگا اسے کلک کریں
2. اب آپ کے پاس گوگل کا امیج سرچ بار اوپن ہوجائیگا اسکی نشانی یہ کہ سرچ بار کے اوپر جو بڑا سا گوگل لکھا ہوتا ہے اس گوگل لفظ کے نیچے چھوٹا سا امیج بھی لکھا ہوا آئیگا ،
3. اب اس سرچ بار کے اندر دائیں طرف غور کریں تو کیمرے کا ایک چھوٹا سا آئکون بنا ہوگا اس آئکن کو کلک کریں اور اپنے کمپیوٹر میں محفوظ مطلوبہ تصویر کو براوز کرکے اپلوڈ کا بٹن دبا دیں ،
4. اس تصویر کے حوالے سے نیٹ کی پوری دنیا میں اگر ذرا سی بھی کوئی خبر ہوگی تو وہ آپ کو مل جائیگی ،بلکہ وہ تصویر کب اور کہاں کہاں پوسٹ کی جاتی رہی ہے تمام تفصیلات سے آپ کو آگاہ کردیا جائیگا ،
ٹپ نمبر دو
اگر آپ فیس بک پر کسی خاص گیم کی انویٹیشن سے تنگ آگئے ہیں اور لوگوں سے درخواست کر کر کے تھک گئے ہیں لیکن آپ کی فریاد کوئی نہیں سنتا تو اپنا بلیڈ پریشر ہائی کرنا چھوڑیں اور یہ طریقہ اپنائیں ،
1. فیس بک پر دائیں طرف سب سے اوپر جہاں میسجز اور نوٹیفکیشن وصول کرنے کے آپشن ہوتے ہیں اس سے ذرا اور دائیں طرف سب سے آخر میں غور کریں تو ایک ڈراپ ڈاون ایرو نظر آئیگا اسے کلک کریں ،
2. اب جو لسٹ ظاہر ہوئی ہے اس میں نیچے سے چوتھے نمبر پر لاگ آوٹ سے پہلے سیٹنگ (settings) لکھا ہے اسے کلک کریں
3. دائیں طرف غور کریں بہت سے آپشنز ہیں ان میں سے پانچواں آپشن ہے بلاکنگ (blocking)اسے کلک کریں .
4. اب جو پیج کھلا ہے اس میں پانچواں آپشن ہے بلاک ایپ اس میں مطلوبہ گیم کا نام لکھیں اور اوکے کردیں نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری ،اب کوئی بھی شخص آپ کو اس گیم کی انویٹیشن نہیں بھیج سکتا ،
5. اسی پیج پر چھٹا آپشن پیج بلاک کرنے کا بھی ہے اگر نہ چاہتے ہوۓ بھی کسی پیج کی پوسٹس آپ کی نیوز فیڈ میں آتی ہوں تو اس پیج کا نام چھٹے خانے میں لکھیں وہ پیج آپ کی طرف سے بلاک ہوجائیگا ،
ٹپ نمبر تین
اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ کو یہ معلوم کرنا پڑ جائے کہ کسی شخص سے فیس بک انباکس دوران گفتگو کب کب اور کتنی تصاویر دوطرفہ طور پر شیئر کی گئی ہیں یا انباکس شیئر کی گئی کسی خاص تصویر تک آپ رسائی چاہتے ہوں لیکن پورے انباکس کو اوپر تک پڑھنا بھی آسان معلوم نہ ہوتا ہو تو اس مسلے کا بہت آسان حل حاضر ہے
1. سب سے پہلے اس بندے کے ساتھ گفتگو والے چیٹ باکس میں جائیں
2. جہاں سے چیٹ باکس کلوز ہوتا ہے اس کلوز والے ایکس کے نشان کے ساتھ سیٹنگ کا ایک آپشن ہے اسے کلک کرکے سب سے پہلے نمبر آپشن (سی فل کنورزیشن )پر کلک کردیں
3. اب جب چیٹ باکس فل سکرین موڈ میں کھل جائے تو چیٹ باکس کے اندر اوپر دائیں طرف دوبارہ اس سیٹنگ آپشن پر کلک کریں اور سب سے پہلے آپشن (ویو فوٹو ان تھریڈ) پر کلک کردیں ،
4. لیں جناب اب اس چیٹ باکس میں کسی بھی شخص کی جانب سے شیئر گئیں تمام تصاویر ترتیب وار ظاہر ہوجائینگی
ٹپ نمبر چار
اگر آپ کسی کا انباکس میسج اسطرح پڑھنا چاہتے ہیں کہ اسکے پاس سیں میسج ظاہر نہ ہو یعنی اسے معلوم نہ ہو کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے تو میسج اوپن کرتے ہی کی بورڈ سے آلٹ اور آر (alt+r) کو ایک ساتھ پریس کریں اب آپ اطمینان سے میسج پڑھ سکتے ہیں وہاں پیغام ان ریڈ ہی شو ہورہا ہوگا
ٹپ نمبر پانچ
اگر ہمیشہ نئی ونڈو کرنے کے بعد آپ کو اپنے کام کے مختلف سافٹ وئیرز ڈاونلوڈ کرنے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی اسطرح کے آپ کمپیوٹر کے سامنے سے آٹھ کر کہیں آ جا بھی نہیں سکتے کیوں کہ ایک سافٹ ویئر کے بعد دوسرا ڈاونلوڈ کرنا ہوتا ہے اور جو ڈاونلوڈ ہوجائے اسے انسٹال بھی کرنا ہوتا ہے جو آپ کی غیر موجودگی میں ممکن نہیں تو اب اس مسلے کا بھی آسان حل حاضر ہے
1. اس ویب سائٹ پر جائیں ،
2. ninite.com
3. یہاں سارے ہی کام کے سافٹ ویئر ،براوزر ، اینٹی وائرس ،میڈیا پلئیر ،وغیرہ سب کچھ رکھا ہوا ہے
4. اب ہر سافٹ ویئر کے ساتھ ایک چیک باکس بنا ہوا ہوگا جو سافٹ ویئر ڈاونلوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے چیک کرتے جائیں
5. اب گیٹ انسٹالر پر کلک کردیں
6. آپ کے پاس چند لمحوں میں ہی ایک انسٹالر ڈاونلوڈ ہوجائیگا ،اب آپ اسے رن کردیں
7. اسکی خوبی یہ ہے کہ یہ تمام مطلوبہ سافٹ ویئر کو نہ صرف یہ کہ ایک ایک کرکے ڈاونلوڈ کردیتا ہے بلکہ انہیں انسٹال بھی کرتا جاتا ہے ،یعنی انسٹالر کو رن کرنے کے بعد آپ بے فکری سے کہیں جاسکتے ہیں ، جب آپ آئینگے تو تمام سافٹ وئیرز نہ صرف ڈاونلوڈ بلکہ انسٹال شدہ ملینگے ،
8. اسکی دوسری بڑی خوبی یہ کہ تمام سافٹ ویئر جو یہ انسٹال کرتا ہے وہ اپڈیٹڈ ہوتے ہیں ،
9. اور تیسری بڑی خوبی یہ کہ یہ آپ کی ونڈو بتیس بٹ یا چونسٹھ بٹ کے مطابق تمام سافٹ ویئر خود ہی پہچان کر انسٹال کرتا ہے
10. اور چوتھی خوبی یہ کہ ایک بار جو انسٹالر آپ بنا لیتے ہیں اگر اس سیٹپ فائل کو آپ محفوظ رکھیں تو مستقبل میں دوبارہ انسٹالر بنانے کی ضرورت ہی نہیں آپ اسی انسٹالر کو چلائیں وہ تمام سافٹ ویئر دوبارہ ڈاونلوڈ کردیگا وہ بھی تازہ ترین ورژن .

No comments:

Post a Comment

 

Blogroll

About

Powered By Blogger