بروکولی جسے شاخ گوبھی بھی کہا جاتا ہے
وٹامن سی اور کیلشئم سے بھری یہ ہر ی بھری سبزی جسمانی کیمکلز کو جذب کرنے میں مدد دیتی ہے چونکہ بروکولی میں ریشے اور پانی کی اچھی خاصی مقدار شامل ہے اس لیے یہ معدے پر گرانی کا سبب بھی نہیں بنتی اور جسم کو مطلوبہ مقدار میں پانی بھی مل جاتا ہے ، ماہرین کہتے ہیں کہ ہفتے میں 4 مرتبہ اس سبزی کا استعمال چربی گھلانے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ بروکولی کو بھاپ میں پکائیں یا پھر ابال کر استعمال کریں۔
دار چینی کا استعمال
اس سے خون میں شکر کی مقدار پر قابو پایا جسکتا ہے، جس کی وجہ اس میں اینٹی اوکسیڈنٹ کی وافر مقدار میں موجودگی ہے، یہ بے وقت کی بھوک اور زیادہ کھانے کی ہوس سے بچاتی ہے اور اس کےساتھ ساتھ جسم میں موجود انسولین کی سطح پہ بھی اثر انداز ہو کر اسے معمول پر رکھتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب آپ اپنی بھوک اور زیادہ کھانے کی ہوس پرقابو پالیں گے ہیں تو آپ کا جسم پہلے سے موجود چربی کو گھلا کر استعمال میں لے آئے گا۔
ناشپاتی کا استعمال
پیٹ کی چربی گھلانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ دوسری صحت بخش غذاؤں کے مقابلے میں ںاشپاتی میں چربی کی تعداد نسبتا تھوڑی زیادہ ہوتی ہے لیکن ایک طبی ریسرچ کے مطابق ناشپاتی میں پائی جانے والی چربی میں موجود کاربن کے صرف ایک مالیکول کی وجہ سے ناشپاتی کا استعمال کولیسٹرول اور خون میں شکر کی مقدار کو توازن میں رکھتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ وٹامن بی ، امائی نو ایسڈ اور پوٹاشیم جیسےتوانائی بخش عنصر بھی ناشپاتی میں پائے جاتے ہیں،کام یا پڑھائی کے وقفوں میں تلی ہوئی چیزوں کی جگہ ناشپاتی کا استعمال اس کی افادیت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے .
انڈے کی سفیدی
پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور چربی گھلانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی غذا میں پروٹین کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ پروٹین بھرے کھانوں کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو دیر تک بھوک نہیں لگتی دوسری بات یہ ہے کہ انڈے میں کیلوریز کی تعداد نسبتا کم ہوتی ہے جب کہ طبی ماہرین کے مطابق انڈے میں وٹامن ڈی بھی موجود ہوتا ہے
No comments:
Post a Comment